راولپنڈی( اپنے سٹاف رپو رٹر سے ) پی ٹی آئی یوتھ ونگ میٹروپولیٹن کے صدر راجہ طلحہ افراسیاب کیانی یوتھ ونگ نے گزشتہ روز راولپنڈی میں پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے منعقد ہ ایک عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوتھ پارٹی کی جان ہیں اور ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں۔انشا اللہ ہم وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق یوتھ میں سے نئے لیڈرز پیدا کریں گے جو کہ ملک کی باگ دوڑ سنبھالیں گے اور مستقبل میں ملک کا سرمایہ بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ تمام نئے منتخب ہو نے پر یوتھ ونگ کے عہدیدارن کو دل کی اتہا گہرایوں سے مباکباد پیش کرتے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے ملک کی یوتھ کیلئے جو اقدامات اٹھائے ہیں وہ اس سے پہلے کسی دور حکومت میں نہیں اٹھائے گئے۔ حکومت نوجوانوں کو ہنرمند اور خود مختار بنانے کیلئے پر عزم ہے۔ ضلع کے نوجوان پارٹی کا سرمایہ ہیں۔