مکرمیبادشاہی مسجد ،احترام و تقدس کو ملحوظ خاطر رکھیں

! چند روز قبل بادشاہی مسجد اور خاص طور پر بادشاہی مسجد کی نوادرات والی گیلری میں موئے مبارک کی زیارت کرنے کیلئے جانے کا اتفاق ہوا۔ میں نے دیکھا کہ بہت ساری پاکستانی خواتین مسجد کے صحن میں موجود ہیں۔ ان خواتین میں ایک دو کو چھوڑ کر باقی سب خواتین میں سے کسی بھی خواتین نے دوپٹہ سر پر نہیں لیا تھا سب ننگے سر گھوم رہی تھیں۔ اسی دوران ایک وفد غالباً ڈچ وفد تھا ان میں مرد بھی تھے، خواتین بھی تھیں گو کہ کچھ خواتین پینٹ شرٹ میں بھی تھیں مگر انہوں نے مسجد کے احترام کیلئے سر پر دو پٹہ اوڑھ رکھا تھا اور ہماری پاکستانی خواتین دوپٹے کے بغیر گھوم رہی تھیں۔ غیر مسلم خواتین تو احترام کررہی ہیں مگر مسلم خواتین نہیں۔ یہ ایک المیہ ہے ہم اور ہماری وہ خواتین جو مسجد میں جاکر مسجد کا احترام نہیں کرتیں، خدارا ہوش کے ناخن لیں۔ (شمیم احمد، لاہور) 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...