رواں مالی سال کے آخری ہفتے واسا کی 4 کروڑ 11 لا کھ سے زائد کی ریکوری 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) رواں مالی سال کے آخری ہفتے واسا لاہور نے نادہندگان سے 4 کروڑ 11 لا کھ سے زائد کی ریکوری کر لی ، نادہندگان میں سرکاری ادارے، انڈسٹریز اور پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائیٹیز سے ایکوافائر چارجز، سیور اور واٹر چارجز کی مد میں بقاعاجات وصول کئے گئے۔ متعلقہ ریونیو افسروں نے ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کو چیک پیش کر دیئے۔ سب سے زیادہ ڈپٹی ڈائریکٹر گنج بخش ٹاؤن مرتضٰی حسن کی جانب سے 1 کروڑ 49 لاکھ کی ریکوری کی۔ جس میں الحمراء  آرٹ کونسل سے 50 لاکھ، لائیو سٹاک سے 16 لاکھ، محکمہ انہار 7 لاکھ 60 ہزار، سروسز ہسپتال 9 لاکھ اور گنگا رام ہسپتال سے 7 لاکھ 30 ہزار نمایاں ہیں۔

ای پیپر دی نیشن