پسے ہوئے طبقات کو قدموں پر کھڑا کرنا اولین ترجیح ہے،سعیدہ بیگم

Jun 29, 2021

اسلام آباد ( نیوز رپو رٹر ) معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کو ان کے قدموں پر کھڑا کرنا اولین ترجیح ہے۔ عورتوں کو ان کے حقوق دلانے کیلئے کوشاں ہوں۔ بچوں کو سکولوں و تعلیم کی جانب راغب کیا جانا چاہیئے، ان خیالات کا اظہار سماجی رہنما و صدر سعدی ویلفیئر فانڈیشن سعیدہ بیگم نے خواتین کے وفد سے خصوصی ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر ثمینہ شعیب، روزینہ خالد، روبینہ اکبر و دیگر خواتین بھی موجود تھیں۔ سعیدہ بیگم نے کہا کہ دین اسلام سے دوری ہی تمام مسائل کی بنیادی وجہ ہے اسلام میں عورت کا بہت بڑا مقام ہے اور حقوق حاصل ہیں جبکہ ہم عورت کو حقارت کی نظر سے دیکھتے ہیں اور اسکے حقوق بھی غصب کر رکھے ہیں میرا اصل مشن ہی عورت کو اسکے حقوق اور مقام دلانا ہے مرد و خواتین کو چھوٹے چھوٹے کاروبار کی تربیت دی جا رہی ہے ، حکومت اور مخیر حضرات بھی سعدی ویلفیئر فانڈیشن کا ساتھ دیں ہمارے کوئی ذاتی مفادات نہیں دکھی انسا نیت کی خدمت ہی ہمارا مشن ہے جو مرتے دم تک جاری رہے گا۔

مزیدخبریں