اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان مسلم لیگ ض کے سربراہ سابق وفاقی وزیر محمداعجازالحق نے پاکستان میں ترکی کے سفیر احسان مصطفی یورداکل سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہواپاکستان اورترکی کے باہمی برادرانہ تعلقات کومزید بہتر بنانے کے لئے گفتگو ہوئی خطے میں افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال اور امن وامان کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر محمداعجازالحق نے کہاکہ ترکی اورپاکستانی عوام کے دلوں میں ایک دوسرے کیلئے بڑی محبت ہے اور دونوں بڑے نیک جذبات رکھتے ہیں، ہم نے ان تعلقات کو آگے لے کر چلیں گے اور ایک دوسرے کے مزید قریب لائیں گے ترک سفیر نے کہاکہ ترکی کے عوام پاکستان سے بڑی محبت کرتے ہیں اوراسے اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔