پشاور(بیورورپورٹ)احتساب عدالت کے جج اظہر خان نے سابق ڈسڑکٹ اکاونٹنٹ آفیسر بٹگرام محمد ایاز قریشی وغیر ہ کے ریفرنس میں نامزد گواہان اور ملزمان کو حکم عدولی پر گرفتار کرنے اور عدالت میں پیش کرنے کیلئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ گزشتہ روز جب احتساب عدالت نے محکمہ تعلیم میں غیر قانونی بھریتوں کے حوالے سے سابق ڈی اے او بٹگرام محمد ایاز قریشی وغیرہ کے خلاف دائر ریفرنس کی سماعت شروع ہوئی توا س دوان ریفرنس میں نامزد ملزمان محمد ایاز قریشی سابق ڈی اے او بٹگرام، اسماعیل شاہ، اورنگزیب، قاضی راشد، انورزیب اور محمد آصف عدالت میں پیش نہیںہوئے، جس پرعدالت نے انکے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے جبکہ نامزد گواہان آپریشن منیجربنک ایبٹ آبادبرانچ، اور بڈھ بیر برانچ کی عدم پیشی پر ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرکے ا ن کواگلی سماعت 15جولائی تک گرفتار کرکے عدالت ہذا میں پیش کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔