صحت وصفائی کے حوالے  سے کوتاہی برداشت نہیں:نعیم بشیر 

Jun 29, 2021

کہروڑپکا (نامہ نگار)صحت و صفائی کے حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی ۔سیوریج سسٹم کی وجہ سے پیدا ہونے والے صفائی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے  ۔یہ بات اسسٹنٹ کمشنر نعیم بشیر نے اپنے دفتر میں صحت و صفائی سے متعلق بلدیہ حکام کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بندو موڑ سے ایم سی بی والی گلی تک ، ٹیلی فون ایکسچینج کے سامنے ایڈمور پمپ تک اور بنگلہ انہار پرپوسٹ آفس کے سامنے تک سیور لائینوں کی مکمل صفائی کی جائے ۔ بلدیہ کا عملہ صفائی روزانہ کی بنیاد پر کوڑے کرکٹ کے ڈھیر اٹھائے ۔ اس موقع پرچیف آفیسر بلدیہ علی احمد صابر ، حافظ عبدالرحمان شیخ ، رانا محمد طارق ، جام محمد اکبر و دیگر بھی موجودتھے ۔ 

مزیدخبریں