ریسکیو1122کی مشینری کی تھر ڈ پارٹی کے ذریعے پڑتال مکمل ،فعال قرار

ملتان ( سپیشل رپورٹر ) ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی تیاریاں جاری ہیں۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر ریسکیو1122 کی مشینری کی تھرڈ پارٹی کے ذریعے پڑتال مکمل کر لی گئی ہے اور تھرڈ پارٹی نے ایمرجنسی ریسکیو کی تمام مشینری کو فعال قرار دے دیا ہے۔ اس کے علاوہ دریائے چناب اور بڑی نہروں کی قدرتی آبی گزر گاہ میں موجود تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا ہے اور صرف ملتان کینال ڈویڑن میں37 مقامات پر تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر نے متوقع مون سون کے نتیجے میں اربن فلڈنگ کی صوتحال سے نمٹنے کے لئے واسا کو الرٹ جاری کردیا ہے۔اس کے علاوہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن سے خطرناک عمارتوں کو نوٹس جاری کرنے کے حوالے رپورٹ بھی طلب کر لی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...