راجن پور (خبرنگار+نامہ نگار ) نور پور منجھوالہ یوسی حاجی پور میں کسانوں کی راہنمائی کے کئے فارمر ڈے کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) راجن پور محمد آصف نے کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کپاس کی بہتر پیداوار حاصل کرنے کے لئے مربوط طریقہ انسداد سے نقصان دہ کیڑوں کا کنٹرول کریں۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ شروع کے 80 سے 90 ایام تک رس چوسنے والے کیڑوں کے خلاف بائیو پیسٹی سائیڈز یعنی کوڑ تمبا یا نیم کے پتے یا تمباکو کے سپرے کئے جائیں۔ اس کے علاوہ صغیر احمد اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع جام پور اور محمد ندیم زراعت آفیسر محمد پور نے کسانوں کو کسان کارڈ اور مختلف حکومتی سبسڈیز اور کپاس کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کے متعلق رہنمائی فراہم کی۔فارمر ڈے میں کسانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔