ڈربی میںقومی کرکٹ ٹیم  کا ٹریننگ سیشن‘نیٹ پریکٹس کی

ملتان (سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے شہر ڈربی میں ٹریننگ سیشن کا آغاز کردیا۔ بارش کے باعث قومی کرکٹ اسکواڈ نے انڈور نیٹ سیشن میں حصہ لیا ۔ ڈربی میں قومی کھلاڑیوں نے ٹریننگ کے پہلے روز مختلف گروپس میں نیٹ پریکٹس کی جس میں چار مختلف گروپس میں بیٹنگ، باؤلنگ، فیلڈنگ اور فزیکل ٹریننگ کی گئی۔دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ون ڈے میچ  8 جولائی کو کارڈف جبکہ دوسراون ڈے 10 جولائی کو لارڈز جبکہ آخری میچ 13 جولائی کو برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 16 جولائی سے نوٹنگھم میں سے ہو گا۔ دوسرا 18 جولائی کو لیڈز جبکہ تیسرا 20 جولائی کو مانچسٹر کے تاریخی گراؤنڈ اولڈ ٹریفورڈ میں آمنے سامنے ہوں گی۔

ای پیپر دی نیشن