اداکارہ عروہ حسین کو اپنی والدہ کی یاد ستانے لگی۔انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر والدہ کے نام پیغام میں کہا کہ وہ انہیں بہت یاد کر رہی ہیں کیونکہ کورونا وائرس کی وجہ سے وہ گزشتہ دو سال سے اپنی والدہ سے نہیں ملیں اور اب وہ انشااللہ ان سے جلد ملیں گی۔ عروہ حسین ڈرامہ سیریل پری زاد میں دکھائی دیں گی جس کی کاسٹ میں اشناہ شاہ اور صبور علی شامل ہیں ۔