بنگلادیش میں دوبارہ لاک ڈاﺅن کا اعلان، ہزاروں افردپھنس گئے

Jun 29, 2021 | 13:39

ویب ڈیسک

بنگلادیش میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پہ قابو پانے کےلیے اعلان کردہ لاک ڈان کے نفاذ سے قبل ہی دارالحکومت ڈھاکا میں لوگوں کی بہت بڑی تعداد پھنس کررہ گئی ہے۔بنگلادیشی میڈیا کے مطابق بنگلادیش کی حکومت نے ملک میں کرونا وائرس کیسز بڑھنے کے باعث یکم جولائی سے ملک گیر لاک ڈان کا اعلان کررکھا ہے تاہم دارالحکومت ڈھاکا سمیت کئی شہروں میں اب بھی ہزاروں افراد پھنسے ہوئے ہیں،بنگلادیش میں اتوار کے روز 8ہزار 300سے زائد کرونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ پیر کو 119افراد جان سے گئے، بنگلہ دیشی حکام نے کرونا وائرس کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافے کی بنیادی وجہ ڈیلٹا قسم کے کرونا کے پھیلا یعنی بھارتی ویرینٹ کو قرار دیا ہے،بنگلادیشی کابینہ کے سیکریٹری خوندکر انوارالاسلام کا کہنا ہے کہ لاک ڈان پر عمل درآمد کےلیے جمعرات سےفوج تعینات ہوگی،مسلح افواج لاک ڈان کے دوران گشت کرتی رہیں گی، اگر کسی نےان کے احکام کو نظرانداز کیا تو ان کےخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی،لاک ڈان میں اشیائے ضرورت کی دکانیں کھلی ہوں گی اور کچھ ایکسپورٹ فیکٹریوں کو کام کرنے کی اجازات دی گئی ہے

مزیدخبریں