چار نوجوان خواتین کی موت کے بعد ریاست کیرالہ میں جہیز کے خلاف کریک ڈان

بھارت کی ریاست کیرالہ نے جہیز کی وجہ سے تشدد کا شکار چار نوجوان شادی شدہ خواتین کی ہلاکت کے بعد جہیز اور اس سلسلے میں رقم کی ادائیگی کے خلاف کریک ڈاﺅن شروع کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ریاست کیرالہ کے وزیر اعلی پنارائی وجین نے کہا کہ گھریلو زیادتی کے حالیہ خوفناک واقعات کی روشنی میں کیرالہ نے ایک منصفانہ معاشرہ بنانے کے لیے مزید سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیاہے ۔انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ شادی کو کسی کنبے کی معاشرتی حیثیت اور دولت کے دکھاوے کا مرکز نہیں ہونا چاہیے، والدین کو یہ سمجھنا ہوگا کہ جہیز کا نظام ہماری بیٹیوں کی اہمیت اجناس یا اشیا جیسی کمتر کر دیتا ہے۔پنارائی وجین نے مزید کہا کہ جہیز کی وجہ سے شوہروں یا سسرال والوں کے تشدد سامنا کرنے والی خواتین کے لیے ایک ہیلپ لائن قائم کی گئی ہے اور اسکول کی درسی کتب اور نصاب میں ترمیم کر کے ایسی زبان ختم کی جا رہی ہے جس میں خواتین کی کمتر حیثیت بیان کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن