ماہرین طب نے کہا ہے کہ گرمیوں میں تروتازہ رہنے کے لئے پانی کا زیادہ استعمال لیمن ایڈ اور اچھی اور متوازن غذاکھاناضروری ہے۔انہوں نے بتایاکہ نئی تحقیق کے مطابق پودینہ اور ایلوویراکے ساتھ لیمن ایڈ نئی دریافت ہے۔انہوں نے بتایا کہ تقریبا پورا سال سلادکھاناچاہئیے جس میں کھیرامولی سیب اور انار شامل ہوتے ہیں جبکہ گرمیوں میں ہری پتے والی سبزیاںتربوزسبجاسیڈز کا استعمال بے حدمفیدہے اور سبجاسیڈزفائبرسے بھرپورہوتے ہیں اور اس کا استعمال جسم کی اضافی گرمی کو زائل کرتاہےآج کل تروتازہ رہنے کیلئے پانی کا استعمال زیادہ کرناچاہئیے۔