ارسانے سندھ اور پنجاب کے پانی کے حصے میں کٹوتی کردی

آبی ذخائر میں پانی کی سطح ایک بار پھر کم ہونے لگی، ارسانے سندھ اور پنجاب کے پانی کے حصے میں کٹوتی کردی۔ارسا ذرائع کے مطابق صوبوں کےپانی کے حصےمیں 5 فیصد کٹوتی کی گئی ہے ، سندھ کے پانی کے کوٹے میں 19 ہزار کیوسک کی کمی کردی گئی ہے، سندھ کاحصہ 1 لاکھ 49 ہزارسے کم کرکے 1لاکھ 30ہزارکیوسک کردیا گیا ہے،  پنجاب کا پانی کا کوٹے میں 19 ہزار کیوسک کی کمی کی گئی ہے، پنجاب کو پانی کی فراہمی 1 لاکھ 25  سے کم کرکے 1 لاکھ 6 ہزارکیوسک کردی گئی، پانی کی آمد میں اضافہ نہ ہواتو آئندہ چند روز میں شارٹ فال مزید بڑھ جائے گا ۔

ای پیپر دی نیشن