آبی ذخائر میں پانی کی سطح ایک بار پھر کم ہونے لگی، ارسانے سندھ اور پنجاب کے پانی کے حصے میں کٹوتی کردی۔ارسا ذرائع کے مطابق صوبوں کےپانی کے حصےمیں 5 فیصد کٹوتی کی گئی ہے ، سندھ کے پانی کے کوٹے میں 19 ہزار کیوسک کی کمی کردی گئی ہے، سندھ کاحصہ 1 لاکھ 49 ہزارسے کم کرکے 1لاکھ 30ہزارکیوسک کردیا گیا ہے، پنجاب کا پانی کا کوٹے میں 19 ہزار کیوسک کی کمی کی گئی ہے، پنجاب کو پانی کی فراہمی 1 لاکھ 25 سے کم کرکے 1 لاکھ 6 ہزارکیوسک کردی گئی، پانی کی آمد میں اضافہ نہ ہواتو آئندہ چند روز میں شارٹ فال مزید بڑھ جائے گا ۔
ارسانے سندھ اور پنجاب کے پانی کے حصے میں کٹوتی کردی
Jun 29, 2021 | 16:31