گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نےایک تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث چیلنجز کا سامنا ہے،حکومت نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئےبلین ٹری سونامی منصوبے کا آغازکیا.وزیراعظم عمران خان کے بلین ٹری منصوبے کو عالمی سطح پر سراہا گیا.پنجاب کلین واٹر منصوبے کے تحت رواں سال کے آخر تک لاکھوں افرادکو صاف پانی میسرہوگا.پنجاب کی بیشتر یونیورسٹیاں سولر پر منتقل ہونے سے زرمبادلہ کی بچت ہو رہی ہے. پنجا ب میں کپاس کی پیداوار کم ہو گئی ہےجسے بڑھانے کی اشد ضرورت ہے.