انسداد پولیو مہم کے پہلے روز 3 لاکھ 63ہزار868بچوں کو قطرے پلائے گئے: ڈی سی 


لاہور(خبرنگار)ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ انسداد پولیو مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے پہلے روز تین لاکھ 63 ہزار 868 پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ پولیو ورکرز پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو گھر گھر جا کر کو پولیو کے قطرے پلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 6360 پولیو ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ 07 روزہ پولیو مہم میں تقریباً 20 لاکھ پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جانے ہدف پورا کیا جا رہا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن