ہائیکورٹ:پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ،اوگرا و دیگر فریقین کو جواب کیلئے آخری موقع


لاہور(اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت جسٹس شاہد کریم نے درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے وفاقی حکومت، اوگرا سمیت دیگر فریقین کو جوب داخل کرنے کیلئے آخری موقع دے دیا۔ آئندہ سماعت پر جواب داخل نہ کیا گیا تو عدالت کارروائی کریگی۔ جسٹس شاہد کریم عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہورہی ہے۔ درخواست گزار حکومت غیر آئینی اور غیر قانونی طور پر پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کررہی ہے۔ درخواست گزار حکومت نے اپنے اخراجات کم کرنے کی بجائے عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔ درخواست گزار عدالت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔ 

ای پیپر دی نیشن