لاہور(نامہ نگار) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کیپٹن(ر) محمد سہیل چودھری نے پولیس خدمت مراکز کو اَپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں خدمت مراکز کے انچارج سے ملاقات کی اورکہا کہ خدمت مراکز کو حقیقی معنوں میں عوام کی رہنمائی اورسہولیات کی فراہمی کے مراکزبنایا جائے۔ انہوں نے خدمت مراکز کی اَپ گریڈیشن کیلئے کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے ایس پی ڈولفن سکواڈ صاعد عزیز کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کر دیا ہے اور تمام خدمت مراکز کے مسائل کے تدارک کے لئے بھی احکامات جاری کئے ہیں۔