لاہور(نامہ نگار) گارڈن ٹاؤن کے علاقے میں کلمہ چوک فلائی اوور پر تیز رفتار رکشہ بے قابوہو کر ایک موٹرسائیکل سے جا ٹکرایا ۔جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہو گیا ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی۔
اور رکشہ ڈرائیور کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
حادثے میں موٹرسائیکل سوار نوجوان ہلاک
Jun 29, 2022