لاہور(نامہ نگار) گوالمنڈی پولیس نے دورانِ پٹرولنگ خفیہ اطلاع پرچھاپہ مار کرایک کنٹینرسے 35لاکھ روپے مالیت کی کیمیکل ڈور کے 70 کارٹن جبکہ 15لاکھ روپے مالیت کی پتنگوں کے 30کارٹن برآمد کر لئے ہیں اور 4 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔گرفتار ملزمان میں طلحہ، عثمان اسلم، انورخان اور اعجاز شامل ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے مختلف اضلاع سے پتنگیں اور ڈور تیار کروا کر بیرونِ ملک سپلائی کرنے کا اعترف کیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چودھری نے بھاری تعدادمیں دھاتی ڈور و پتنگیں قبضہ میں لینے پر پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے اور کہا کہ لاہور پولیس کاروزانہ بنیادپر پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ پتنگ بازی خونی کھیل ہے۔ اساتذہ اور والدین اپنے بچوں کو خونی کھیل سے دور رکھیں اور اسکے نقصانات بارے آگاہ کریں۔