منڈا چوک ( نامہ نگار)ضلع بھر میں چکن پاکس کی وبا تیزی سے پھیلنے لگی ہے، محکمہ ہیلتھ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اب تک 297 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں،جبکہ شہری حلقوں کا کہناہے کہ اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال مظفرگڑھ کے فوکل پرسن فزیشن ڈاکٹر عبدالحمید غوری نے بتایا کہ چکن پاکس ایک متعدی مرض ہے جو ایک وائرس سے پھیلتا ہے،انہوں نے کہا کہ اس سے بخار ہوتا ہے اور جسم پر دانے نکل آتے ہیں اور اگر مرض بڑھ جائے تو اس سے نمونیا اور وائرینیا بھی ہو سکتا ہے جس سے مریض کی موت بھی ہو سکتی ہے انہوں نے کہا کہ اگر گھرکسی کو چکن پاکس نکل آئے تو اسے فوری طرح پر آئسولیٹ کر کے علیحدہ کمرے میں رکھیں ۔