روہیلانوالی (نامہ نگار) خان گڑھ کے نواحی علاقے موضع طرف مسو پیر حسام دیں روڈ پردھول اڑاتی ٹریکٹر ٹرالیوں پر مٹی کی اوور لوڈنگ نے لوگوں کا جینا حرام کیا ہوا ہے ٹریکٹر ٹرالیوں پر ترپال اور بیک پر جنگلہ نا ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ مٹی گرتی رہتی ہے جو دھول کا باعث بنتی ، لوگ مختلف بیماریوں سانس دمہ اور پھیپھڑوں کے عارضہ میں مبتلا ہو رہے ہیں بغیر لائسنس کے ڈرائیور ٹوٹے پھوٹے راستے پر تیزی سے گزرتے ہیں جس سے کھیلتے معصوم بچوں کے ساتھ حادثات کا خطرہ لاحق رہتا ہے حکام ،ٹریفک پولیس افسران سے اپیل ہے کہ تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالیوں کے ڈرائیورز اور مالکان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔