ملتان،جہانیاں( نمائندہ نوائے وقت )ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں کے بعد ڈینگی لاروے کی افزائشِ کا خدشہ ہے محکمہ صحت کی فیلڈ ٹیمیں سرویلنس کا عمل تیز کریں اور لاروے کی تلفی یقینی بنائیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے محکمہ صحت کے اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر علی مہدی نے ڈینگی مہم پر بریفنگ بھی دی۔ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا روایتی انسپکشن کے بجائے عملی طور پر گھر گھر فیلڈ ٹیمیں سکریننگ کے ذریعے ڈینگی لاروے کی تلفی کی جائے، کمرشل عمارات میں ڈینگی لاروا ملنے پر مالک کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے محکموں کو ہدایات جاری کیں کہ اینڈرایڈ آن لائن سسٹم کے تحت ڈینگی مہم کی سرگرمیاں اپ لوڈ کی جائیں۔جبکہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جہانیاں ڈاکٹر فرحان رندھاوا نے ٹیم کے ہمراہ ڈینگی کے حوالے سے ٹھٹھہ صادق آباد جہانیاں پل 14 نواح کا دورہ کیا انہوں نے ان علاقوں میں موجود ٹائر شاپس کباڑ خانوں سروس اسٹیشنز کا بھی معائنہ کیا وہاں ٹائروں سمیت مختلف جگہوں پر موجود کھڑے پانی کا جائزہ لیا۔