پر اسرار بیماری میں مبتلا معذور احساس پروگرام سے محروم،فاقہ کشی پر مجبور

Jun 29, 2022


میاں چنوں (نمائندہ نوائے وقت) نواحی علاقہ 64چاندی والا کا رہائشی فخر عباس کسی مسیحا کا منتظر گزشتہ 24سال سے پر اسرار بیماری میں مبتلا فخر عباس چلنے پھرنے سے قاصر ہے جبکہ بات کرنے میں بھی اسے تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے، معذوری کے باعث فاقہ کشی پر مجبور ہے گھر میں سر چھپانے کے لیے ایک کمرہ ہے جس کی چھت کا آدھا حصہ منہدم ہو گیا ،دوائی کے لیے پیسے نہیں فخر عباس اور اس کی والدہ کسی ایسے مسیحا کے منتظرہیں جو ان کو سہارا دے سکے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے والدہ نے بتایا  میں خود بیمار ہوں دوائی تک کے پیسے نہیں 2بیٹے ہیں جو بیمار رہتے ہیں جو کما کر لاتے ہیں اس سے گھر کا راشن ہی پورا نہیں ہوتا، فخر عباس نے بتایا کہ ہر حکومتی امداد میں درخواست دی پر کوئی فنڈ نہیں ملا  احساس پروگرام کے پیسے بھی نہیں ملے حکومت سے اپیل ہے کہ میرا وظیفہ لگایا جائے۔

مزیدخبریں