وہاڑی ( کرائم رپورٹر) انجمن پٹواریان اور محکمہ ریونیو کی جانب سے وہاڑی سے ٹرانسفر ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر سید وسیم حسن کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تحصیلدار حافظ اقبال کاٹھیا اور ضلعی صدر انجمن پٹواریان مہر اسلم نے اسسٹنٹ کمشنر کا والہانہ استقبال بھی کیا، اسسٹنٹ کمشنر سید وسیم حسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسفر پوسٹنگ سروس کا حصہ ہے مگر یہاں گزرا وقت کسی صورت نہیں بھلا سکتا انہوں نے کہا کہ یہاں سے جو پیار ملا ہے وہ کہیں اور نہیں ملا جس کے لئے وہاڑی کی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں دیہی مراکز مال سب سے زیادہ وہاڑی میں بنائے گئے اور سبھی چل رہے ہیں اور عوام کو بہترین ریونیو سروسز فراہم کر رہے ہیں اس موقع پر تحصیلدار حافظ اقبال کاٹھیا ، انجمن پٹواریان کے ضلعی صدر مہر محمد اسلم نے اسسٹنٹ کمشنر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ کی سربراہی میں ریونیو سروسز کی فراہمی احسن انداز میں انجام دی گئی ۔