کنویں میں زہریلی گیس سے جاں بحق 5افراد کی نماز جناز، ہر آنکھ اشکبار

Jun 29, 2022


راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے )تھانہ روات کے علاقے میں کنویں میں زہریلی گیس سے پانچ افراد کے جاں بحق ہونے سے صورتحال مکمل طور پر سوگوار رہی ریسکیو1122 کے اہلکاروں نے کنویں سے تین افراد کی نعشیں نکالیں جبکہ دوافراد بیہوشی کی حالت میں ہسپتال پہنچائے گئے جو جانبر نہ ہو سکے جن میں اعجاز ،اظہر، ظفر، آیان اور صدیق شامل ہیں مرحومین کی نماز جنازہ ادا کی گئی اس موقع پر اڈیالہ روڈ کے علاقے ٹھٹہ میں ہر آنکھ اشکبار تھی پیر کو کنوئیں میں لٹکے پیٹرول انجن کو ٹھیک کرنے کیلئے ایک شخص کنویں میں اترا تو کنوئیں میں زہریلی گیس جمع ہونے کے باعث واپس نہ آیا  اس کو ریسکیو کرنے کے لئے متعدد افراد بھی کنویں میں اترے اور یہ المناک سانحہ رونما ہو گیا۔ 

مزیدخبریں