مری (نامہ نگار خصوصی) ملک میں بھڑتی ہوی امراض قلب کے خلاف برسوں سے برسرے پیکار ’’پناہ ‘‘کے زیر اہتمام مری میں 30ویں سالانہ واک 3جولائی اتوار کو رہی ہے ۔ اس طرح مری میں ثقافتی حیثیت اختیار کرنے والی’’ پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن‘‘( پناہ )کے زیر انتظام یہ واک تین جولائی کی دن گیارہ بجے ڈاکخانہ چوک سے شروع ہو کر چنار چوک تک او بھر ڈاکخانہ چوک میں اختتام پذیر ہو گی ۔اس واک میں پناہ کے صدر میجر جنرل ر مسعود الرحمن کیانی، جنرل سیکرٹری ثناء اللہ گھمن سمیت مختلف مکتبہ فکر سے وابستہ افراد اور ممبران سمیت یہاں آنے والے سیاحوں کی حسب سابق بڑی تعداد کرکت کرے گی وہاں اس کے مہمان خصوصی سابق تحصیل تاظم خورشدید عباسی ہو ں گے ۔
واک کا مقصد عوام کو دل سمیت دیگر مہلک امراض سے متعلق آگاہی دینا ہے جبکہ ایسے عوامل جو دل،کینسر،موٹاپا،ذیابیطس سمیت این سی ڈیز میں شامل متعدد بیماریاں جن کے باعث عوام امراض قلب میں میں مبتلا ہوتے ہیں ان سے متعلق عوام کا آگاہ کرنا ہے،۔واک کا آغاز جی پی او چوک سے کیا جائے گا جو مال روڈ سے ہوتی ہوئی واپس جی پی او چوک پر اختتام پذیر ہوگی۔
’’پناہ ‘‘کے زیر اہتمام مری میں 30ویں سالانہ واک 3جولائی ہو گی
Jun 29, 2022