مری آرٹس کونسل میں کوہسار سینیما کو عملی شکل دلوا دی گئی 


 مری(نامہ نگار خصوصی )وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے انٹرنیشنل ہل سٹیشن مری کی ترویج و ترقی اور ٹورازم کے فروغ کیلئے ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو معیاری تفریح فراہم کرنے کیلئے مری آرٹس کونسل میں کوہسار سینیما (Cine Kohsar Cinema ) کو عملی شکل دلوا دی ہے ، جہاں اب فلموں کی نمائش جاری ہے۔
 اسے میںلوگوں کی کثیر تعداد فلم دیکھنے کیلئے وہاں پہنچی جن میں مرزا سہیل بیگ سابق ناظم مری سٹی، غالب بشیر صدر مسلم لیگ نون لیبر ونگ تحصیل مری، طفیل عباسی ظفر رحیم ،مہتاب عباسی تحصیل سپورٹس آفیسر نے شرکت کی اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے اس اقدام کو خوب سراہا اور کہا کہ ان حالات میں جہاں سیاحوں کیلئے بہترین سہولت فراہم ہو گی وہاں آرٹس کونسل کا قبلہ بھی صحیح ہونے میں مدد ملے گی ۔

ای پیپر دی نیشن