گوجر خان ، پا نی کیلئے 4 ٹیوب ویلز،واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب  کے احکامات 


 گوجرخان (نامہ نگار)گوجر خان شہر کے اندر پانی کے مسئلہ اور اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی طرف سے شہر کے لیے 4 ٹیوب ویلز اور 4 واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کے احکامات کے بعد شہر کے عمائدین، تاجروں، ترقیاتی کمیٹی اور مختلف محکموں کے آفیسرز کا اجلاس زیرصدارت راجہ محسن صغیر بھٹی ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری پی پی پی تحصیل گوجرخان اور راجہ عمران کامی سٹی سیکرٹری، بلدیہ آفس گوجرخان میں انعقاد پذیر ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر نیشنل اسمبلی ببرک خان اور ڈائریکٹر ظہیر صاحب نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں ٹیوب ویلز کی تنصیب کے لیے 4 پوائنٹس کو متفقہ طور حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس میں راجہ پرویز اشرف، راجہ جاوید اشرف اور راجہ خرم پرویز کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اجلاس میں واٹر سپلائی انچارج عظیم شاہ نے شرکا کو پانی کے مسئلہ پہ بریفنگ دی۔
 اجلاس میں سید کاظم نقوی، سید اکبر شاہ، غلام قمر، قاسم صغیر، راجہ افتخار وزیر، خاقان بابر، سیٹھی الیاس، راجہ ربنواز، چوہدری یونس جونی، ٹھیکیدار اخلاق، ملک خاور، راجہ اختر، اورنگزیب بٹ، جاوید اختر گرو، طارق صراف، راجہ امتیاز مٹھو، بلال خالق، ملک آصف اکرام ایڈووکیٹ، کبیر جنجوعہ، راجہ سرفراز، راجہ عاقب، چوہدری اورنگزیب، اقبال حسین ڈھوک حیات علی، امیر زیب، تاجر اتحاد کے صدر مرزا وقاص، جنرل سیکرٹری سعادت نومی بٹ اور دیگر شرکا نے شرکت کی۔ 

ای پیپر دی نیشن