کراچی (نیوز رپورٹر) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کے چیف آرگنائزر طارق چاندی والا نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج کے دوران ہنگور آباد کی 60سالہ میرا بی بی کی ہلاکت انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔شدید گرمیوں میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر لاٹھی چار ج کرنا انتہائی ظلم ہے ۔ پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی اس واقعہ کی پُر زور مذمت کرتی ہے۔ سولہ سولہ گھنٹوں کی لوڈ شیدنگ سے بدحال شہری احتجاج نہ کریں تو کیا کریں؟ وزیر اعظم شہباز شریف فوری کراچی کا دورہ کرکے ان معاملات کو دیکھیں۔ کراچی کے شہریوں کو بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے ۔ ہلاک ہونے والی بزرگ خاتون کے ورثاء کو معاوضہ فراہم کیا جائے۔ خاتون کی ہلاکت کی ایف آئی آر کے الیکٹرک اور پولیس کے خلاف درج کی جائے۔