بھٹ شاہ روڈکی تعمیر2 سال میں بھی مکمل  نہ ہوسکی


بھٹ شاہ  ( نامہ نگار)   بھٹ شاہ موری سے اللہ والا چوک تک روڈ کا کام دو سال میں بھی مکمل نہ ہوسکا اب کام شروع کیا گیا ہے جس میں غیر معیاری پتھر ناقص میٹریل استعمال کیا جارہا ہے روڈ بنانے کا ٹھیکہ بااثر ٹھیکیدار ارکے پاس ہے محکمہ روڈز کھاتے کے چیف انجینئر  ایکسن. ایس ڈی او اور دیگر افسران نے غیر قانونی طور پر ٹھیکیدار کو رقم بھی جاری کردی جب کہ روڈ کا کام مکمل بھی نہیں ہوا روڈ کا ٹھیکہ 16 کروڑ روپے کا بتایا جاتا ہے روڈس کھاتے کے کرپٹ افسران نے کاغذی کارروائی میں زرائع کے مطابق روڈ کا کام مکمل دکھاکر ایم بی بھی ریکارڈ پر رکھ دی ہے شہر کے سیاسی سماجی مذہبی رہنماؤں اور شہریوں نے چیئرمین نیب وزیراعلی سندھ رکن قومی اسمبلی مخدوم جمیل الزماں صوبائی وزیر ریونیو رلیف مخدوم محبوب الزماں محکمہ روڈز کھاتے  کے افسران کمشنر حیدرآباد ڈپٹی کمشنر مٹیاری سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن