عمرکوٹ (نامہ نگار)پی ٹی آئی رہنماؤں کرشن کولہی ،پوپٹ کولہی کی قیادت میں خواتین بچوں کی بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کے نو منتخب امیدوار چیتن گوئل نے کامیاب ہوتے ہی ہمارا جینا حرام کردیا ہمارے گھروں پر حملے کیے گئے ہیں ہمارے لوگوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایاگیا پولیس ہماری ایف آئی آر درج نہیں کررہی ہمیں انصاف دیاجائے ۔تحریک کے حامیوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ پریس کلب عمرکوٹ کے سامنے تحریک انصاف کے حامیوں کولہی ڈیرو کے رہائشیوں نیب ڑا احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرے سیکرشن کولہی پوپٹ کولہی،گینی بائی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمرکوٹ کے وارڈ نمبر 12میں پیپلزپارٹی کے کامیاب ہونیوالے امیدوار چیتن گوئل نے ہمارا جینا حرام کردیا ہے ہمارے گھروں میں ہتھیاروں ڈنڈوں سے حملہ کرکے ہمارے لوگوں لیلو ، ہریش، گوند سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے ہم وزیراعلیٰ سندھ ،آئی جی سندھ ایس ایس پی عمرکوٹ سے مطالبہ کیاکہ ہمارے ساتھ انصاف کیاجائے ہمارے لوگوں پر حملہ تشدد کر نے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے ہمارے لوگوں کو تحفظ دیاجائے -
نو منتخب نمائندے نے جینا حرام کردیا‘ کرشن کولہی
Jun 29, 2022