سود: وزیراعظم اسٹیٹ بنک کی اپیل واپسی کیلئے ٹاسک فورس بنا ئیں 


 اسلام آباد (نامہ نگار) سودی بینکاری کے خلاف اسلامی نظریہ کونسل  نے وزیراعظم کو خط لکھ کر اپیل کی ہے کہ وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف سٹیٹ بیک کی اپیل واپس کرنے کیلئے کردار ادا کریں۔ اسلامی نظریہ کونسل کے خط میں وزیراعظم شہباز شریف کو بتایا گیا ہے کہ سٹیٹ بینک کی وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل سے لوگ نا خوش ہیں۔ وزیراعظم کو بتایا گیا اسلامی نظریاتی کونسل نے بینکوں کے سربراہان سے درخواست کی تھی کہ فیصلے کے خلاف اپیل نہ کی جائے اس کے باوجود عدالت عظمی سے رجوع کیا گیا۔ خط میں تجویز دی گئی ہے کہ حکومت شریعت، معیشت اور قانون کے ماہرین پر مشتمل ایک ٹاسک فورس تشکیل دے۔ یہ ٹاسک فورس سٹیٹ بینک کے تحفظات کا جائزہ لے۔ وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد کی راہ ہموار کرنے کیلئے سفارشات مرتب کرے۔ یہ حکومت اور ملک وملت کے لیے بہترین اقدام ہوگا۔ اسلامی نظریہ  کونسل نے بینکوں کے سربراہان سے بذریعہ مراسلہ 30مئی دوہزار بائیس فیصلہ کے خلاف اپیل میں نہ جانے کی درخواست کی تھی۔ خط میں کہا گیاہے کہ 25جون کو سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی، جس کو پاکستانی عوام نے ناپسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا، اور مختلف فورمز پر ردعمل ظاہر کیا۔ وزیراعظم پاکستان اس اپیل کو واپس لینے میں اپنا کردار ادا کریں گے، اور عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کے لیے ٹاسک فورس تشکیل دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...