ملتان (نیوز رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے رواں مالی سال 2021-22 کے دوران ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن لائن لاسز کی مد میں اعشاریہ 3 فیصد کمی کی ہے جس سے کمپنی کو 78کروڑ 23لاکھ روپے کی بچت ہوئی ہے۔ ڈائریکٹرکمرشل اسد حماد کے مطابق مالی سال 2019-20 کے پہلے 11ماہ (جولائی تامئی)میں ٹی اینڈ ڈی لائن لاسز 14.5فیصد تھے جس میں رواں مالی سال 2021-22ء کے پہلے گیارہ ماہ (جولائی تامئی) کے دوران اعشاریہ3فیصد کمی کی گئی ہے جس سے ٹی اینڈ ڈی لائن لاسز 14.2 فیصد کی سطح پر آگئے ہیں۔
لائن لاسز کی مد میں اعشاریہ 3 فیصد کمی میپکو کو 78کروڑکی بچت
Jun 29, 2022