غیر معیاری اجزاء کی ملاوٹ پر پاپڑ فیکٹری ‘  3 بیکریوںکو جرمانہ

Jun 29, 2022


ملتان(خصوصی رپورٹر)  فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری  ملتان میں پاپڑ فیکٹری کو حشرات زدہ محلول، غیر معیاری اجزاء کی ملاوٹ پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا 3 بیکریوں کو خوراک کی تیاری میں کھلے اجزاء ، رینسڈ آئل اور کیمیکل کی ملاوٹ کرنے پر 30، 30 ہزار کے جرمانے کردیے۔۔ 3 آئس فیکٹریوں کو پانی میں آرسینک کی مقدار پائے جانے پر ایف آئی آر درج کرادی گئیں۔ پانی کا سیمپل فیل ہونے پر ایک آئس فیکٹری کی اصلاح تک پروڈکشن بند کردی گئی۔  ملاوٹ کرنے پر کیٹرنگ یونٹ کو 20 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا۔

مزیدخبریں