شہباز شریف نے ایم کیو ایم، بلوچستان عوامی پارٹی منانے کی کوششیں تیز کر دیں 

Jun 29, 2022


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہبازشریف نے اتحادی جماعتوں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور بلوچستان عوامی پارٹی بی اے پی کو منانے کی کوششیں تیز کر دیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کا ایم کیو ایم اور بی اے پی کے قائدین سے رابطہ ہوا ہے۔ ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ اگر تحریری معہدے پر عملدرآمد نہیں ہوتا تو ہم اپنے فیصلے میں آزاد ہیں۔ بلوچستان عوامی پارٹی نے وفاقی حکومت سے ایک اور وزارت کا مطالبہ کیا ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی نے حکومت سے علیحدگی سے متعلق فیصلے پر اہم اجلاس رواں ہفتے طلب کر رکھا ہے۔

مزیدخبریں