لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی خاتون کرکٹر طوبیٰ حسن نے کہا ہے کہ پلیئر آف دی منتھ بننا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، مجھے پاکستان کیلئے کچھ نہ کچھ کرنا ہے، آرمی میں جانے یا ڈاکٹر بننے کا بہت شوق تھا۔ والد کی طرف سے سپورٹ ملی جو مجھے کلب لے گئی، کلب کرکٹ سے میری سکلز میں کافی اضافہ ہوا، ورلڈ کپ میں میرا نام آنا خوشی کی بات تھی، میرے لیے ڈیبیو کرنا یادگار موقع تھا۔میری خواہش تھی کہ ثنا ء میر کیساتھ ایک میچ کھیلوں۔
آرمی میں جانے یا ڈاکٹر بننے کا بہت شوق تھا: طوبیٰ حسن
Jun 29, 2022