کوشش ہوگی ہر سال رگبی کے کوچنگ کورس کرائے جائیں : چودھری عارف سعید

Jun 29, 2022


لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام ایجوکیٹرز کوچنگ کورس کا انعقاد کیا گیا۔ تین روزہ کورس کو کنڈکنٹ کرنے کیلئے ورلڈ رگبی سے ٹریننگ سٹاف پاکستان آیا اور یہ تین روزہ کامیاب ایجوکیٹرز کوچنگ کورس منعقد کیا گیا۔ پاکستان رگبی یونین کے صدر چودھری عارف سعید کے مطابق پاکستان رگبی یونین کے ہمیشہ سے ہی کوشش ہے کہ ہرسال کوچنگ کورسز منعقد کیے جائیں۔ اس بارایجوکیٹرز کورس لاہور میں منعقد کیا گیاجس  میں 13 لوگوں نے پاکستان بھر سے شرکت کی۔ کورس میں جن ایجوکیٹرزنے شرکت کی ان میں کوچ ایجوکیٹر، میڈیکل ایجوکیٹر، میچ آفیشلز ایجوکیٹر اور سٹرینتھ اینڈ کنٹریشنگ ایجوکیٹرز شامل ہیں۔ صدر پاکستان رگبی یونین چودھری عارف سعید کا کہنا تھا کہ پاکستان رگبی یونین گزشتہ چند سالوں سے گراس روٹ لیول پر بہت کام کر رہی ہے۔

مزیدخبریں