لاہور (اے پی پی)ترجمان محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ پانی کی کمی سے لیف مائنر جامن کے پتوں پر حملہ آو رہوکر اسے نقصان پہنچا سکتاہے لہذاسخت گرمی و خشک موسم کے باعث باغبان جامن کوپانی کی کمی نہ آنے دیں تاکہ جامن کی پیداوار کو نقصان سے بچایاجاسکے۔ جوں جوں موسم گرماکی شدت میں اضافہ ہوتاہے اس کے ساتھ ساتھ درجہ حرارت میں اضافہ لیف مائنرکے ذریعے جامن کے پتوں کو نقصان پہنچانے کا موجب بھی بن سکتا ہے۔
پانی کی کمی ، جامن کی پیداواربری طرح متاثر ہوسکتی ہے،محکمہ زراعت
Jun 29, 2022