پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ بورڈ ، 2ترقیاتی سکیموں کیلئے پونے تین ارب منظور 


لاہو ر ( کامرس رپورٹر ) پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2021-22کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 83ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی 2ترقیاتی سکیموں کیلئے مجموعی طور پر 2 ارب 83کروڑ 48لاکھ 58ہزار روپے کی منظوری دی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ علی سرفراز حسین نے کی۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی۔ ان میں احمدپور برانچ سسٹم کی بحالی کیلئے 2 ارب 36کروڑ 49 لاکھ 69 ہزار اور ضلع اٹک میں فتح جنگ کے رہائشیوں کیلئے واٹر سپلائی سکیم کی تنصیب کیلئے 46 کروڑ 98 لاکھ 89 ہزار روپے شامل ہیں۔اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر محمد انور سہیل چوہدری سمیت صوبائی محکموں کے اعلی افسروں اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن