لاہور (خصوصی نامہ نگار)علماء اصلاح عقائد کو مشن بنائیں ،اعمال صالح کا تعلق بھی پاکیزہ و خالص عقائد سے ہے۔ان خیالات کا اظہار کا تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے کیا۔انہوں نے کہا کہ اسلام ہی واحد دین ہے جو مکمل ضابطہ حیات ہے اور دنیا وآخرت میں کامیابی کا ضامن ہے۔اسلام کی بنیادی تعلیمات میں اصلاح عقائد پرہی زور دیاگیاہے۔