گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) امیر و امیدوارصوبائی اسمبلی جماعت اسلامی پی پی 63گوجرانوالہ فرقان عزیز بٹ نے ٹک ٹاک پرجاری فحاشی وعریانی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوجرانولہ میں فحاشی وعریانی کا بازار گرم کرنیوالوں کا راستہ روکتے رہیں گے ماضی میں بھی کسی کو فحاشی کی اجازت نہیں دی آئندہ بھی ایسی حرکت کرنیوالوں کا راستہ روکیں گے ایسے عناصر کیخلاف سیسہ پلائی دیوار بن کرکھڑے ہیں اور ہمیشہ رہیں گے تفریح کے نام پر نوجوان نسل کی بربادی کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ تفریح کے لئے کھیل سب سے بہترین مشغلہ ہیں فحاشی و عریانی کو تفریح کا نام دینے والوں کیخلاف ڈٹ کر کھڑے ہیں۔ بحیثیت مسلمان ہم اسلام کے منافی کسی عمل کو برداشت نہیں کریں گے گوجرانولہ مذہبی لوگوں کا شہر ہے یہاں مذہب کے برخلاف کسی عمل کی اجازت نہیں دے سکتے انہوں نے کہا کہ حکومت اورمتعلقہ اداروں کی مجرمانہ غفلت اور لمحہ فکریہ ہے کہ وہ فحاشی اور عریانی کے پروگرامز بند کروانے میں بری طرح ناکام رہے ۔