بیروزگاری،مہنگائی کا سہرا پی ٹی آئی کے سر جاتا ہے:میاں امجد ہیرو

فیروزوٹواں(نمائندہ خصوصی )آٹو مکینک ایسوسی ایشن فیصل آباد روڈ کے صدر میاں امجد ہیرونے کہا ہے کہ مہنگائی، بیر وزگاری ، لوڈ شیڈنگ اور ملک کی معاشی طورپر تباہی کرنے جیسے کاموں کا کریڈٹ تو تبدیلی سرکار کوہی جاتاہے۔ تبدیلی سرکار نے پونے چار تک عوام کی زندگی اجیرن بنائے رکھی،عوام پر لوڈشیڈنگ کا عذاب مسلط کیا ان کی پالیسیوںسے لوگوں کے چلتے چلاتے کاروبار ٹھپ ہوکررہ گئے۔ حکومت تو ان پیدا کردہ بحرانوں کو حل کررہی ہے۔ عمران نیازی نالائق ٹولے کو الیکشن کی تاریخ ملے گی نہ انہیں کہیں چھپنے کی جگہ،مداخلت اور سازش کا چورن اب عمران نیازی کے اپنے گلے میں پڑنے والا ہے۔

ای پیپر دی نیشن