لاہور (اپنے نامہ نگار سے) نشے کے انجیکشن فروخت کرنے والوں کو ڈرگ کورٹ نے بڑی سزا سنا دی۔ گذشتہ روز ڈرگ کورٹ میں نشے والے انجیکشن اور غیر میعاری ادویات فروخت کرنے کے مقدمے پر کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ملزم شوکت علی کو 5 سال قید اور 5 کروڑ 5 لاکھ روپیہ جرمانہ کی سزا سنا دی۔ ڈرگ کورٹ کے چیئرمین محمد نوید رانا نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے پراسیکیوٹر اور ملزم وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم شوکت قصور اور دیگر علاقوں میں نشہ آور انجیکش فروخت کرتا تھا ملزم کیخلاف ڈرگ انسپکٹر نے 2018 نے مقدمہ درج کیا تھا ملزم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلتا تھا۔
محفوظ فیصلہ