جنوبی پنجاب اور بہاولپور صوبہ کیلئے اپوزیشن جماعتیں تعاون کریں: گورنر پنجاب

Jun 29, 2022

جام پور ( نامہ نگار) گورنر پنجاب انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب اور بہاولپور کو صوبہ بنانا چاہتے ہیں مگر ہم نے 100دن کا وقت نہیں دیا نئے صوبوں کے لئے دو تہائی اکثریت ملتے ہی آئینی ترمیم کریں گے یا تمام اپوزیشن جماعتیں اس پر ہماری حمایت کریں وہ گزشتہ روز غازی یونیورسٹی کانووکیشن کے بعد نوائے وقت سے گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل تمغہ امتیاز ، کمشنر  ،آر پی او محمد سلیم ، بھی موجود تھے۔   بہاولپور صوبہ بہاولپور کے عوام کا مطالبہ ہے پاکستان نے بہاولپور سے وعدہ کیا تھا بہاولپور نے پاکستان کو سپورٹ کی تھی اور ون یونٹ بننے کے بعد اسے بحال نہیں کیا گیا مسلم لیگ (ن) بہاولپور کے مطالبہ کو بھی مانتی ہے اسے صوبہ ہم نے بنانا ہے ملتان ڈیرہ غازیخان جنوبی پنجاب صوبہ بھی ہم نے بنانا ہے پنجاب میں جب ہمیں اکثریت ملی ہم نے قرار داد پاس کرائی تھی ابھی تک قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اکثریت نہیں ملی جیسے ہی ملے گی ہم وہاں سے پاس کرائیں گے ایک سوا ل کے جواب میں گورنر پنجاب نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ ہر ضلع میں کم از کم ایک یونیورسٹی ہونی چاہئے لیکن کچھ مالی مشکلات ہیں تاہم اعلیٰ تعلیم کے لئے حالیہ بجٹ میں بھی خاصا اضافہ کیا گیا ہے ایچ ای سی کے فنڈز میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے اور ڈیویلپمنٹ گرانٹ بھی 68%بڑھائی ہے پچھلے دور میں بھی غازی سمیت متعدد جامعات قائم کیں لیکن اب بھی اعلیٰ تعلیم کے جاری منصوبوں کو مکمل اور نئے منصوبے بھی شروع کریں گے ۔
گورنر پنجاب
 

مزیدخبریں