شام : امریکی فورسز کے  حملہ میں  القاعدہ کا سینئر رہنما ہلاک

دمشق(آئی این پی) شام میں امریکی فورسز کے حملے میں القاعدہ کا سینئر رہنما ہلاک ہوگیا۔امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی فورسز نے شام کے شہر ادلب میں القاعدہ کے سینئر رہنما ابو حمزہ ال یمنی کو نشانہ بنایا۔
حملے کے وقت ابو حمزہ موٹرسائیکل پراکیلا سفرکررہا تھا۔شامی محکمہ شہری دفاع  نے بیان میں کہا کہ ادلب میں ا?دھی رات سے قبل موٹر سائیکل سوار پردو راکٹ فائر کئے گئے جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوارہلاک ہوگیا۔ موٹرسائیکل سوار کی لاش کو ادلب کے فورنزک ڈپارٹمنٹ منتقل کردیا گیا ہے۔
القاعدہ رہنما ہلاک

ای پیپر دی نیشن