گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سرور شاہدہ ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف کارڈیووسکولر سائنس ٹرسٹ کا پہلا فنڈ ریزینگ پروگرام گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس میں منعقد ہوا جس میں گوجرانوالہ کی بزنس کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی۔ادارے کے پریذیڈنٹ ڈاکڑ شعیب سرور ھاشمی نے تفصیل سے ادارے کے پروگرام اور وژن پلان سے آگاہ کیا۔یہ ادارہ گوجرانوالہ میں 200 بیڈ کا ریسرچ انسٹیٹوٹ بناے گا جس کا 50 فی صد ملک کے طول ارض سے غریب لوگوں کے لیے مکمل فری مختص کر دیا گیا ۔پروگرام کے ہوسٹنگ گیسٹ چیمبر کے صدر شعیب بٹ تھے جنہوں نے ادارے کو دو لاکھ روپے کا عطیہ دیا۔پروگرام میں وائس پریزیڈنٹ ٹرسٹ ڈاکڑ فضل الرحمان، سکریٹری جنرل رانا عامر، فنانس سیکرٹری اویس افضل اور سکریٹری پبلیکیشن عمران اختر اور ڈاکڑ جاوید اکرم نے بھی اضہار خیال کیا۔ پروگرام کے آخر میں جواد احمد، ریما خان اور سید نور کے ویڈیو پیغامات اور چیریٹی اپیل بھی چلائی گئی۔