سابق کپتان شاہد آفریدی کا موٹر وے  پر چالان ہوگیا‘ موٹروے پولیس  کے اہلکاروں کے ساتھ سیلفیاں لیں

لاہور (سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا موٹر وے پر 1500 روپے کا چالان ہوگیا۔شاہد آفریدی لاہور سے کراچی آ رہے تھے کہ مقررہ حد سے تیز گاڑی چلانے پر جرمانہ کیا گیا۔ شاہد آفریدی نے موٹروے پولیس کے اہلکاروں کے ساتھ سیلفیاں لیں۔

سابق کپتان نے موٹر وے پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قانون سب کیلئے برابر ہے۔
شاہد آفریدی نے موٹروے پولیس کے اہلکاروں کے ساتھ سیلفیاں لیں۔

ای پیپر دی نیشن